تجاوزات کے خلاف آپریشن،سڑکوں،دکانوں پر پڑا سامان ضبط

تجاوزات کے خلاف آپریشن،سڑکوں،دکانوں پر پڑا سامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی پی آئی اے روڈ،اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی غازی آباد بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں، ٹائروں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 109 رضا بلاک علامہ اقبال زون، اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے یو سی 83 اور اسسٹنٹ شالیمار مہدی مالوف نے یو سی 18 شالامار زون میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا۔اے سی شالیمار مہدی مالوف نے ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ کابھی دورہ کیااورپناہ گاہ میں مقیم افراد کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا