متوسط طبقات کیلئے 10ارب کی سبسڈی بہت کم ہے،جواد احمد

متوسط طبقات کیلئے 10ارب کی سبسڈی بہت کم ہے،جواد احمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کمزور اور متوسط طبقات کی سہولت کے لئے 10ارب کی سبسڈی دینے کا جو اعلان کیا ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، حکومت کی معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو ریلیف پیکیج کا جومشورہ دیاہے وہ درست نہیں ہے،حکومت ملک کو راشن کارڈ کے دورمیں واپس لے جارہی ہے عمران خان اپنی تقریروں میں کہتے تھے اگر مہنگائی بڑھ جائے تو سمجھ لیں کہ وزیراعظم کرپٹ ہے تو اب ان کو سمجھ آجانی چاہیے کہ یا تو کرپٹ ہیں اور یا جھوٹے اور نااہل ہیں، آٹا اور چینی بحران کے حوالے سے بنائی گئی تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک کرکے پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔

تاکہ پتہ چل سکے کہ عوام کے نمائندوں کے دلوں میں ان کے لئے کتنا درد ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز کے ایک گروپ سے گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا جب سے یہ حکومت آئی، ہر طبقہ پریشان ہے، مہنگائی نے اس ملک کے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1