کرونا وائرس سے بچنے کیلئے آگا ہی مہم کا میابی سے جاری ہے: یاسمین راشد

کرونا وائرس سے بچنے کیلئے آگا ہی مہم کا میابی سے جاری ہے: یاسمین راشد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس۔اجلاس میں صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراختر ملک، ڈی جی پی آر ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر، مشیر صحت حنیف خان پتافی، ایڈیشنل سیکرٹری سوشل سیکٹر سی ایم آفس رفاقت علی، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان و دیگر حکام نے شرکت کی۔۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کے ڈاکٹرز پنجاب کے تمام ایئرپورٹس پر الرٹ ہیں۔پنجاب بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق عوام میں بیداری شعور کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ ایئرپورٹس پر چین سے آنے اور جانے والے مسافروں کے اعداد و شمار اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کرونا وائرس کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1