تحفظ ختم نبوت کیلئے ہر وقت سرگرم رہنا عشق رسولؐ کا تقاضہ ہے،فضل الرحیم اشرفی

  تحفظ ختم نبوت کیلئے ہر وقت سرگرم رہنا عشق رسولؐ کا تقاضہ ہے،فضل الرحیم ...

  



لاہور (پ و) جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا ہے کہ حضور اکرم ؐکے ساتھ عشق و محبت اور اطاعت کا تقاضہ ہے کہ ہم ایک ایک سنت پر عمل کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے شبانہ روز کوشش و محنت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرفیہ کی زیرسرپرستی اور الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ٹاؤن شپ لاہور میں موئے مبارک کی زیارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پیر حافظ محمد ابراہیم تقشبندی، شیخ محمد سلیم رانا امداد حسین، لیاقت علی راجپوت سمیت بہت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ احادیث نبویؐ میں موئے مبارک کی بہت زیادہ عظمت و فضیلت بیان کی گئی ہے۔

اور حضور اکرم ؐ نے مختلف مواقع پر صحابہ کرام ؓ کو اپنے بال مبارک عطاء فرمائے تھے اور صحابہ کرامؓسے لیکر آج تک ان کی فضیلت و عظمت اور احترام موجود ہے اور جامعہ اشرفیہ لاہور میں موئے مبارک موجود ہے جو مختلف واسطوں سے ہوتا ہوا جامعہ اشرفیہ لاہور تک پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ موئے مبارک کے وسیلہ سے جو بھی دعائیں مانگی جائیں وہ قبول ہوتیں ہیں انہوں نے کہا کہ آج فتنوں اور سوشل میڈیا کے دور میں نسل نو کے ایمان و عقائدکی حفاظت کیلئے والدین، علماء و مشائخ اور اساتذہ کرام کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس و مساجد اور خانقاہیں دین اسلام کی حفاظت کا اہم ذ ریعہ ہیں اور انہوں نے قیامت تک باقی رہنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1