کرونا کی روک تھام کیلئے چینی اقدامات قابل ستائش ہیں،ضمیر بٹ

  کرونا کی روک تھام کیلئے چینی اقدامات قابل ستائش ہیں،ضمیر بٹ

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن چیف ضمیر احمد بٹ، چیئرمین حاجی فدا حسین، صدر گل محمد مرزا، چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو، نائب صدر نعمت اللہ جان، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید آفریدی، میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ یہ چین ہی ہے جو اس قدر مہلک وائرس کا مقابلہ کر رہا ہے اور اسے دنیا میں پھیلنے سے روکنے کی ہر طرح کوشش کر رہا ہے۔ چین کے حفاظتی اقدامات کی بدولت ہی یہ وائرس پھیلنے سے رک سکا ہے۔ اگر فوری احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جاتیں تو ہو سکتا تھا یہ وائرس پوری دنیا کا مسئلہ بن جاتا۔ چین نے نہ صرف اپنے ملک کے شہریوں کی حفاظت کی بلکہ بہت سے ایسے ممالک کے شہریوں کیلئے بھی حفاظتی اقدامات کیے جو اس وائرس کو قابو پانے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تھے۔

چینیوں نے بروقت پوری دنیا کو مطلع کیا کہ یہ ایک مہلک وائرس ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی چین کے اقداما ت پر اطمینان کا اظہار کیا اور چینیوں نے بھی کسی قسم کی کسر باقی نہ رہنے دی۔ جتنی تیزی سے ایک بڑی ہسپتال چین میں تعمیر ہوا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1