ورچوئل یونیورسٹی کا کانووکیشن،938طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

ورچوئل یونیورسٹی کا کانووکیشن،938طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

  



سیالکوٹ(پ ر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان سیالکوٹ کیمپس کے 11 ویں کانووکیشن ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق زیر صدارت انعقاد پذیر ہو۔ شعبہ کمپیوٹر سائنسز، مینجمنٹ سائنسز،سائنس و ٹیکنالوجی، آرٹس اور ایجوکیشن کے مجموعی طور پر938 طلباؤ طالبات میں ڈگریاں، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔جن میں بی ایس اور بی ایڈ کے 303 طلبا و طالبات، ماسٹر ڈگری پروگرام کے 474 طلبا و طالبات اور ایم فل کے 161 طلبا و طالبات ڈگری حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔5 طلبا و طالبات گولڈ میڈل اور 15 میرٹ سرٹیفیکیٹ کے اہل قرار پائے۔ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے بطور مہمان خصوصی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباؤ طالبات اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے استعمال سے نا صرف ملک وقوم کی خدمت کریں گے بلکہ ادارے کی نیک نامی کا بھی باعث بنیں گے۔

۔ انہوں نے کہاکہ ورچوئل یونیورسٹی کی 55ہزار طلباؤ طالبات ناصر ف پاکستان کے اندر بلکہ باہر آن لائن تعلیمی نظام سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ورچوئل یونیورسٹی ملک کے کونے کونے میں علم کی روشنی پھیلانے کیلئے کوشاں ہے۔ آخر میں ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے طلبا و طالبات میں گولڈ میڈل اور اسناد تقسیم کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1