حکومتی ارکان اسمبلی کے حلقو ں کیلئے 47کروڑ کا ترقیاتی پیکیج جاری

  حکومتی ارکان اسمبلی کے حلقو ں کیلئے 47کروڑ کا ترقیاتی پیکیج جاری

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کام کروانے کا منصوبہ، ایل ڈی اے فنڈنگ سے ایم پی اے پیکج تیار کر لیاگیالاہور ڈویژن کے 15 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پیچ ورک اور سڑکوں کی تعمیر شروع ہو گیا پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے منتخب ہونے والے ممبران صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کام کروایا جارہا ہے ایل ڈی اے ذاتی وسائل سے 46 کروڑ 96 لاکھ 25 ہزار خرچ کرے گاعبدالعلیم خان کے حلقے پی پی 158 میں 3 کروڑ 3 لاکھ سے تعمیراتی کام کیے جارہے، پی پی 173 سے منتخب ملک سرفراز حسین کو 2 کروڑ 84 لاکھ کا پیکج دیا گیا،ملک ندیم عباس کے حلقے پی پی 161 میں پی سی سی کے لیے 2 کروڑ 95 لاکھ سے کام شروع، 83 لاکھ روپے سے سڑکوں کی تعمیر کا کام مراد راس کے حلقہ پی پی 159 میں ہوگا،پی پی 170 سے منتخب ایم پی اے محمد امین ذوالقرنین کے حلقہ میں 2 کروڑ 98 لاکھ سے ترقیاتی کام ہونگے، میاں محمود الرشید کے حلقہ پی پی 160 اقبال ٹاؤن کی سڑکوں کی بحالی 2 کروڑ 75 لاکھ سے ہوگی،ملک اسد کھوکھر کے حلقہ پی پی 168 میں 3 کروڑ 83 لاکھ سے پی سی سی کا کام ہوگا،ملک مختار احمد کے حلقہ پی پی 179 پتوکی میں پارک تعمیر ہوگا،ہاشم ڈوگر کے حلقہ پی پی 177 میں 2 کروڑ 93 لاکھ سے سڑک تعمیر ہوگی، محمد عاطف کے حلقہ پی پی 132 میں تعمیراتی کام 3 کروڑ 21 لاکھ روپے سے ہونگے،خان شیر اکبر خان کے حلقہ پی پی 142 میں ترقیاتی کاموں پر 3 کروڑ 53 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے، پی پی 135 سے منتخب ایم پی اے عمر آفتاب کو لنک روڈ نارنگ کی تعمیر کے لیے 3 کروڑ 13 لاکھکایکج دیا گیا ہے جبکہ خرم اعجاز چٹھہ کے حلقہ پی پی 136 میں مرمت اور بحالی کے لیے 4 کروڑ 5 لاکھ کا پیکج بنایا گیا،میاں خالد محمود کے حلقہ پی پی 140 میں 3 کروڑ 8 لاکھ سے ترقیاتی کام کیے جائیں گے اس حوالے سے ایل ڈی اے کے انجینئرنگ نے 15 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کاموں کے ٹینڈرز الاٹ کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1