یوٹیلٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارد اد اسمبلی میں جمع

  یوٹیلٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارد اد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)یوٹیلٹی سٹورز پر گھی 5اور چینی 2روپے مزید مہنگی ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔وزیراعظم عمران خان کے مہنگائی کیخلاف ایکشن لینے کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔عوام کو ریلیف دینے کے نام پر دس ارب کی سبسڈی کا جانسہ دیا گیا ہے۔


وزیراعظم کے اعلان کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز پر گھی 5روپے اور چینی 2روپے مزید مہنگی ہو گئی ہے۔حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔وزیراعظم عمران خود کہتے تھے جب مہنگائی ہوتو سمجھو وزیراعظم کرپٹ ہے۔وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز پرگھی اور چینی کی نئی قیمتیں مقرر کرکے مہنگائی کو قانونی تحفظ فراہم کردیا ہے۔غریب عوام مسلسل مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔لیکن حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ عام مارکیٹ میں بھی یوٹیلٹی سٹورز کی قیمتوں کے مطابق گھی،چینی اور دالیں فروخت کی جائیں۔