واسا ملازمین کو ملازمت کے آخر ی دن واجبات دینے کا فیصلہ

  واسا ملازمین کو ملازمت کے آخر ی دن واجبات دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر) واساکے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب میں وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود، منیجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز، اور ڈی ایم ڈی (ایف اے اینڈ آر) محمد نوید مظہر اور ڈی ایم ڈی (آپریشن) اسلم خان نیازی، ڈائریکٹر ایڈمن آصف فیاض اور ڈائریکٹر فنانس اطہر محمود نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ ریٹائر ملازمین کو واجبات کی ادائیگی نوکری کے آخری دن کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ انتظامیہ نے آج ریٹائر ہونے والے 20ملازمین میں چیک تقسیم کئے۔

وائس چئیرمین اور ایم ڈی نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے واسا ملازمین نے ایک لمبے عرصہ تک ادارے کی خدمت کی ہے ہم آپ کے لئے دعا گو ہیں۔
اور آپ لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی آئندہ زندگی میں آسانی پیدا کرے