ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق بسراء نے چار ج سنبھا ل لیا

    ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق بسراء نے چار ج سنبھا ل لیا

  



لاہور(پ ر) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور طارق علی بسرا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور شہر لاہور میں بہار کی شجرکاری کے حوالے سے ہیڈ کواٹر پی ایچ اے میں تمام ڈائریکٹر کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں افسران نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے طارق علی کو 2020ء میں ہونے والی شجرکاری کی تیاریاں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر مدثر اعجاز، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پی ایچ اے لاہور عامر ابراہیم سمیت تمام ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور طارق علی بسرا نے کہا کہ لاہور کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے پی ایچ اے کے تمام ڈیپارٹمنٹ کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا اور بہار میں شجرکاری کا باقاعدہ آغاز پورے جوش و جذبے کے ساتھ شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈائریکٹر اپنے شعبہ جات کے کام کو حسن طریقے سے سرانجام دیں۔ بہار میں شجرکاری کو مزید موثر اور کامیاب بنانے کیلئے تمام اقدامات کومکمل کیا جائے اور بہار میں ہونے والی شجرکاری کی رپورٹس کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1