بے گھروں کو سہولیات دینا وزیر اعظم کا مشن ہے،امانت علی

  بے گھروں کو سہولیات دینا وزیر اعظم کا مشن ہے،امانت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) معاون خصوصی برائے تاجران پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب ملک امانت علی نے کہا ہے کہ نوازشر یف جو مرضی کہتے رہیں مگر قانون مر یم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دیتا۔حمزہ شہبا زشر یف سمیت کسی کی ضمانت ہونے کا یہ مطلب نہیں وہ کیس سے بری ہو چکا ہے۔

عدالتوں میں انکے خلاف کیس چل رہے ہیں پنجاب میں سیاستدانوں سے مختلف کیسوں میں نیب نے130ارب سے زائد کی ریکوری کی ہے اسحاق ڈار کے گھر میں پناہ گا ہ بنانا کوئی غیر قانونی کام نہیں۔ وزیراعظم کا احساس پروگرام انسانی ہمدردی کے لئے ہے بے گھر افراد کو سہولیات دینا وزیراعظم کا مشن ہے۔