عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ مسلمانوں کا ایمانی فریضہ ہے،علماء

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ مسلمانوں کا ایمانی فریضہ ہے،علماء

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی، جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر،نائب امیر پیررضوان نفیس، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم نے سالانہ چناب نگر کورس کی تیاری کے سلسلے میں جامعہ مدنیہ کریم پارک، جامعہ عبداللہ بن عمر گجومتہ، جامعہ محمدیہ کشمیرپتی کاہنہ، ادارۃ المعارف ایجوکیشنل گاؤں شہزادہ کا دورہ کیا۔ علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام کرنا ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے۔ زندگی کے آخری لمحات تک عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

،تمام مکاتب فکر کے جید علماء کا قرآن وحدیث کی روشنی میں متفقہ فتویٰ ہے کہ قادیانیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعلق رکھنا سخت ممنوع اور حرام ہے۔قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ان کو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اورانکی اصلاح اور ہدایت کاکامیاب ذریعہ ہے۔قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ہر مسلمان کا مذہبی اوردینی فریضہ اوررسول اللہﷺ سے محبت کی نشانی ہے۔ علما ء نے کہا کہ سالانہ چناب نگر کورس ایک تاریخی کورس ہوتا ہے جسمیں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں طلباء استفادہ حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20فروری کو مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور ایک تقریری مقابلہ سکولز، کالجز اور مدارس کے طلباء کے مابین منعقد ہوگا جسمیں اول دوم اور سوم آنے والوں کو قیمتی انعامات دیے جائینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1