لیسکو افسران کرپشن کے خلاف ڈٹ جائیں،قاسم علی شاہ

    لیسکو افسران کرپشن کے خلاف ڈٹ جائیں،قاسم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کرپشن کے تدارک کے حوالے سے واپڈا ہاؤس آڈیٹوریم میں سیمینار، قاسم علی شاہ کو بطورا سپیکر مدعو کیا گیا۔لیسکو کی جانب سے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ، جنرل منیجر آپریشن پرویز اقبال،ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب، جنرل منیجر ٹیکنیکل معین الدین، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن میاں افضل، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر چوہدری بشیر سمیت لیسکو افسران نے شرکت کی۔موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے لیسکو افسران کو خصوصی لیکچر میں اس بات پر زور دیا کہ کرپشن کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں تاکہ معاشرے کو اس مرض سے ہمیشہ کے لئے نجات دلائی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کا کام اس بات کا متقاضی ہے کہ آپ کمپنی کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور کرپشن کے خلاف متحد ہوجائیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے تمام افسران کرپشن کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ ہیں۔