”چلتی کا نام گاڑی“میں منفرد کردار ہے،ذوالقرنین حیدر

”چلتی کا نام گاڑی“میں منفرد کردار ہے،ذوالقرنین حیدر

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی کے لئے بنائے جانے والے مزاحیہ ڈرامے ”چلتی کا نام گاڑی“میں منفرد کردار ہے۔ اس ڈرامے میں میرے علاوہ اور بھی بہت سارے مجھے کسی حکومتی ایوارڈ کی خواہش نہیں کیونکہ میرا اصل ایوارڈ میرے پرستاروں کی محبت ہے جو ہرلمحے میرے پاس رہتی ہے،مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے تقریبا45سال کاعرصہ گزر چکا ہے اور میں نے اس عرصے میں بے پناہ کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو ایوارڈ کے اصل حقدار ہیں انہیں ایوارڈ نہیں ملتا۔

مجھے اس شعبے میں چار دہائیوں سے زیادہ کا گزر چکے ہیں لیکن میرے کیرئیر سے کم رکھنے والے بعض اداکار اور اداکارائیں یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں جس سے حکومتی ایوارڈ کی اہمیت اور حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کن بنیادوں پر ملتا ہے۔ذوالقرنین حیدر نے کہاکہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اسے میرے پرستاروں نے پذیرائی دی اور یہی میرے لئے ایوارڈ ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں عنقریب ایک ویب ٹی وی لانچ کررہا ہوں جس میں لوگوں کو منفرد دیکھنے کو ملے گا۔

مزید : کلچر