بہترین کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتی ہوں،زارا شیخ

    بہترین کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتی ہوں،زارا شیخ

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں مجھے اتنا تجربہ ضرور ہو گیا ہے کہ کون آپ کا دوست او ر کون دشمن ہے اور میں اچھے برے کی تمیز بھی کر سکتی ہو ں۔ انہوں نے کہا کہ جو شوبز میں آ گیا اس کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی بلکہ وہ اپنے لئے بہترین سے بہترین کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتا ہے۔ میرے کریڈٹ پر بہت اچھے کردار موجود ہیں لیکن آج بھی ایسا کردار اد اکرنے کی خواہش ہے جسے میرے پرستار مدتوں میری نسبت سے یاد رکھیں۔ہمارے ہاں صرف دوسروں کے کردار پر نظر رکھنے کا رواج ہے جس سے معاشرے میں عجیب سی ہیجان کی کیفیت ہے۔

ز

ارا شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے بعدمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

اور خصوصاً تلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی ہے۔ میں خوب جانتی ہوں کہ کون کس زاویے سے بات کر رہا ہے اور ا س کا اصل مقصد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کواگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو کچھ چیزوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے لیکن میں نے اس کی بھی ایک حد مقرر کر رکھی ہے۔

6

مزید : کلچر