”نکاح“ فلم بینوں کو سنیما لائے گی،ڈائریکٹر سہیل بھٹی

  ”نکاح“ فلم بینوں کو سنیما لائے گی،ڈائریکٹر سہیل بھٹی

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم ”نکاح“ کے پہلے گیت کی فلمبندی لاہور میں کی گئی۔ فلم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل بھٹی کا کہنا ہے کہ فلم نہ صرف نئے فلم بینوں بلکہ پرانے فلم بینوں کو بھی سنیما کی طرف کھینچ لائے گی۔ایک بہترین ٹیم کے ساتھ ثنا فخر اور فرخ علی کی کارکردگی عوام کو چونکا دے گی۔ دلکش میوزک سے سجی فلم ”نکاح“ رومانس اور کامیڈی کا بہترین امتزاج ہے۔

مزید : کلچر