قونصلر جاپانی سفارتخانہ رییوجی یوساکی کاآرٹس کونسل کا دورہ

  قونصلر جاپانی سفارتخانہ رییوجی یوساکی کاآرٹس کونسل کا دورہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)جاپانی سفارت خانے کے قونصلر ریوجی یوساکی نے لاہورآرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔ یگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان سے ملاقات کی، مختلف ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔جاچانی قونصلر کو الحمراء کمیٹی روم میں لاہورآرٹس کونسل الحمراء کی ادبی وثقافتی سرگر میوں پر بریف کیا گیاجس پر انھوں نے کہا کہ الحمراء پاکستانی آرٹ کے ذریعے دنیا کے ساتھ مثالی وشاندار ادبی وثقافتی تعلقات مستحکم کر رہا ہے،پاکستان ایک پرامن ملک ہے، اس کا ثقافتی حسن دیدہ زیب ہے،انھوں نے الحمراء آرٹ گیلری میں جاری آرٹسٹ ایسویسی ایشن آف پاکستان کی نمائش بھی دیکھی،وہ نمائش میں آویزاں فن پاروں سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے کہا کہ الحمراء ادب وثقافت کا گہوارہ ہے،دنیا ہماری اقدار کی معترف ہے،21صدی کی تقاضوں کے مطابق نئی نسل کو فنون لطیفہ کی تعلیم وتربیت مہیاکر رہے ہیں۔

جاپانی قونصلر ریوجی یوساکی نے اپنے دورہ الحمراء کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے الحمراء کی ثقافتی کاوشوں کو بھر سراہا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے جاپانی قونصلر کو الحمراء کی شائع شدہ کتب کا تحفہ بھی دیا۔

مزید : کلچر