کبڈی ورلڈکپ 2020ء: کینیڈا، ایران، انگلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے

کبڈی ورلڈکپ 2020ء: کینیڈا، ایران، انگلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے چوتھے روز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جانے والے میچز میں کینیڈا،ایران اوربرطانیہ نے اپنے میچز جیت لئے۔پہلے میچ میں کینیڈا کی کبڈی ٹیم نے آزربائیجان کو 40-31،ایران نے جرمنی کو 55-23 اوربرطانیہ نے سیرالیو کو41-26پوائنٹ سے ہرایا۔صوبائی وزیر برائے وزیر اعلی معائنہ ٹیم محمداجمل چیمہ،معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق،ڈویژنل کمشنر عشرت علی،آرپی او راجہ رفعت مختار،ڈپٹی کمشنر محمد علی،سی پی او سہیل چوہدری،ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ،ارکان اسمبلی لطیف نذر،شکیل شاہد،رانا شہباز احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایس پی اپریشنز سید علی رضا،اسسٹنٹ کمشنرز عمر دراز،فیصل سلطان،محمد امتیاز احمد،سپورٹس آفیسر طارق نذیر،رانا حماد اقبال،کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر ودیگر موجود تھے۔صوبائی وزیر اور معاون خصوصی نے کبڈی کی عالمی ٹیموں کو فیصل آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کبڈی ٹیموں نے پنجاب پاکستان آکر دل جیت لئے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور کبڈی ٹیموں کی آمد نیک شگون اورپاکستان کے امن پسند ہونے کا اعتراف ہے۔ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کبڈی ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کبڈی کا گڑھ ہے اور یہاں دو روزمیچز کی میزبانی اعزاز ہے۔انہوں نے شائقین کبڈی کی سٹیڈیم میں بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے پانچویں روز جمعرات 13فروری کو کینیڈا کا مقابلہ کینیا سے،پاکستان کا مقابلہ آزربائیجان سے،ایران کا مقابلہ بھارت اورسیرالیو کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔جبکہ ڈی سی فیصل آباد محمد علی نے فیصل آباد کی عوام کو کبڈی کا میچ دیکھنے کیلئے انٹری فری کر دی شہری صرف اپنا شناختی کارڈ لیکر آئے اور شائقین نے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے میچ دیکھے جبکہ اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی ڈیوٹی کا نام لیکر شائقین کبڈی کو اقبال سٹیڈیم کے باہر روکے رکھا اور مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے ان کی فری انٹری پر ڈاکہ ڈال دیا۔