گڑھی شاہوجم خانہ کرکٹ کلب نے کٹوریس کلب کو ہرادیا

  گڑھی شاہوجم خانہ کرکٹ کلب نے کٹوریس کلب کو ہرادیا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)گڑھی شاہوجم خانہ کرکٹ کلب نے وکٹوریس کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائر مرحلے میں جگہ بنالی۔ گڑھی شاہوجم خانہ کے عثمان علی کی شاندار سنچری ٹاؤن شپ وائٹس گراونڈ پر ہونے والے میچ کی خاص بات تھی۔ وکٹوریس کلب کی ٹیم ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے 231رنزبناکر آؤٹ ہو گئی۔خلیل الرحمن 57،عدنان خان 45،عمران نذیر40اوراویس خان 35رنزبناکر نمایاں رہے۔۔جواب میں گڑھی شاہو جم خانہ نے 34ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر235رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

عثمان ندیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 112رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے،عامر ساجد 45،آصف گوندل 33اور نعمان قاسم 28رنز بناکر نمایاں رہے۔وکٹوریس کلب کے عباس علی،عدنان خان اور فرحان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر گڑھی شاہو جم خانہ کلب کے عثمان ندیم کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی