فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ شروع

  فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ شروع

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ ا?ف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضی چیمہ بتایا کہ چیمپئن شپ میں دس فیڈرل بورڈ سے منسلک کالجر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، چیمپیئن شپ میں 100میٹر ریس، 200 میٹر ریس، 400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 1500 ریس، ڈیسک تھرو، ٹرپل جمپ، شارٹ پٹ، 4×400 میٹر رکاوٹی ریس، 4×100 رکاوٹی ریس، ہمرتھرو، لونگ جمپ، جیولین تھرو کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں اور چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی