ایم سی سی ٹیم کی 48سال بعد آج پاکستان آمد

  ایم سی سی ٹیم کی 48سال بعد آج پاکستان آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایم سی سی کی ٹیم (آج)جمعرات کو48سال بعد پاکستان میں پہنچے گی جبکہ ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ (کل)جمعہ کو کھیلا جائیگا۔ایم سی سی کیخلاف میچوں کیلئے پاکستان شاہینز اور ناردرن میں 6 تبدیلیاں کر دی گئی ہیں،احسان عادل،عمران بٹ، ساجد خان،محمدعرفان اور محمد اصغر کو پاکستان شاہینز میں شامل کیا گیا۔ناردرن کے اسکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کردی گئی، موسی خان کی جگہ منیر ریاض کو اسکواڈ کا حصہ بناگیا ہے۔تمام کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں مصروفیت کے باعث اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔تفصیلاے کے مطابق ایم سی سی کی ٹیم (آج)جمعرات کو پاکستان میں پہنچے گی جبکہ ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ (کل)جمعہ کو کھیلا جائیگا۔پاکستان شاہینز اور مارلی بون کرکٹ کلب کے خلاف ایک روزہ میچ 16 فروری کوکھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے پاکستان شاہینزکے اسکواڈمیں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کی متعلقہ فرنچائزز کے ساتھ مصروفیات کے سبب پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عاکف جاوید، حیدر علی، محمد محسن، سیف بدراورعمر خان کی جگہ احسان عادل، محمد اصغر، عمران بٹ، محمد عرفان خان اور ساجد خان کواسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ مارلی بون کرکٹ کلب کے خلاف 12 رکنی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل کررہے ہیں۔دوسری طرف مارلی بون کرکٹ کلب اور ناردرن کے درمیان میچ 17 فروری کو ایچیسن کالج میں کھیلا جائے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ مصروفیت کے باعث ناردرن کے اسکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ موسیٰ خان کی جگہ منیر ریاض کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ نوجوان کرکٹر نے قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے 6 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔14 فروری کو ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے مابین ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائیگا۔16 فروری اور: ایم سی سی اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا ون ڈے کھیلا جائیگا۔17 فروری کو ایم سی سی اور ناردرن کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔19 فروری کو ایم سی سی اورملتان سلطانز کے مابین ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائیگا۔