خواجہ احمد مستقیم ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ڈائریکٹر مقرر

  خواجہ احمد مستقیم ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ڈائریکٹر مقرر

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے سندھ سے تعلق رکھنے والے اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم کو 13 ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ 25 سے 30 مارچ تک کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے باؤلرز حصہ لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی