حکمت عملی سے بہترین پلیئرز کا چناؤ کیا، علی نقوی

حکمت عملی سے بہترین پلیئرز کا چناؤ کیا، علی نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ ”دماغ سے“حکمت عملی کے تحت بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔پاکستان سپر لیگ کی آمد قریب آتے ہی شائقین میں جوش اور جذبہ بڑھتا جارہا ہے، اس بار پورے ایونٹ کا انعقاد ملک میں ہونے جارہاہے اور ملکی شائقین اپنے فیورٹ انٹرنیشنل اسٹارز کو بھی ایکشن میں دیکھ پائیں گے، لیگ سے جڑے ہر اسٹیک ہولڈر کی خوشی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے، دوسری طرف فرنچائز مالکان کا بھی اس حوالے سے جوش و خروش دیدنی ہے، پہلی مرتبہ لیگ کے مکمل ایڈیشن کا پاکستان میں انعقاد، تمام فرنچائز مالکان کے لیے خوشی کا سبب ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ندیم عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ایس ایل 5 کیلیے متوازی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے، اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے پرعزم ہیں، پشاور زلمی کے جاوید آفریدی کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا محمد اکرم کی ذمہ داری ہے اور ہم ان کے فیصلوں پر فخر کرتے ہیں۔


کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ کے دوران کراچی کنگز کا فلسفہ، ٹیم کے اہم ترین کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھنا تھا،لاہور قلندرز کے عاطف رانا نے کہا کہ حارث روٓف کے بعد لاہور قلندرز اپنا پلیٹ فارم دلبر حسین اور فرزان راجہ جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کو فراہم کررہا ہے