پی ایس ایل، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

پی ایس ایل، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پی ایس ایل میں حصہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ڈیرن سیمی گزشتہ رات کراچی ایئر پورٹ پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس ہو رہی ہے، پی ایس ایل کے لیے تیار ہیں اور بہت پر جوش بھی ہیں۔ڈیرن سیمی کو کراچی میں دیکھ کر مداحوں کی بڑی تعداد ان کے آس پاس جمع ہوگئی اور سیلفیاں لینے لگی۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ فائیو کے لیے پاکستان پہنچنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اطلاع دی تھی کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور کہا تھا کہ یہ کرکٹ نہیں بلکہ اس سے آگے کی چیز ہے۔ڈیرن سیمی نے اردو میں ٹوئٹس کر کے جہاں پی ایس ایل کے لیے اپنا جوش و جذبہ دکھایا وہیں پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔دوسری جانب پشاور زلمی پی ایس ایل فائیو کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز چودہ فروری سے کراچی میں کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی