عصام الحق قریشی نیو یارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں آج ایکشن میں نظر آئیں گے

عصام الحق قریشی نیو یارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں آج ایکشن میں نظر آئیں گے

  



نیویارک (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ اے ٹی پی نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ابتدائی میچ میں (آج) جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ابتدائی میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا مقابلہ جان اسنر اور ٹومی پال پر مشتمل امریکی جوڑی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی