ایم سی سیکیخلافمیچ، لاہور قلندرز کی شائقین کرکٹ میں مفت ٹکٹ کی تقسیم

    ایم سی سیکیخلافمیچ، لاہور قلندرز کی شائقین کرکٹ میں مفت ٹکٹ کی تقسیم

  



لاہور(آئی این پی)ایم سی سی بمقابلہ لاہور قلندرز کے لئے لاہور قلندرز نے شائقین کرکٹ کے لئے مفت ٹکٹس تقسیم کرنا شروع کر دیں۔ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ 14فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،ایم سی سی کی ٹیم (آج)جمعرات کوپاکستان پہنچ رہی ہے۔لاہور قلندرز خصوصی فلوٹ سے ٹکٹیں تقسیم کر رہی ہے، لاہورقلندرز کا خصوصی فلوٹ قذافی اسٹیڈیم کے باہر گول چکر پر لگایا گیا ہے۔ایم سی سی کے خلاف میچوں کے لیے پاکستان شاہینز اور ناردرن میں پانچ تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔احسان عادل،عمران بٹ، ساجد خان،محمدعرفان اور محمد اصغر کو پاکستان شاہینز میں شامل کیا گیا ہے۔

ناردرن کے اسکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کردی گئی، موسی خان کی جگہ منیر ریاض کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔تمام کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں مصروفیت کے باعث اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی