و یارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز سٹیو جانسن اور ریلی اوپلکا کوارٹر فائنل میں داخل 

و یارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز سٹیو جانسن اور ریلی اوپلکا کوارٹر فائنل میں داخل 

  



یویارک (اے پی پی)  سٹیو جانسن اور انکے ہم وطن جوڑی دار ریلی اوپلکا پر مشتمل امریکی جوڑی اے ٹی پی نیو یارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے فرانس کے یوگو ہمبرٹ اور انکے امریکی جوڑی دار جیکسن ویدرو کو شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز راؤنڈ 16 میچ میں سٹیو جانسن اور انکے ہم وطن جوڑی دار ریلی اوپلکا پر مشتمل امریکی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے یوگو ہمبرٹ اور انکے امریکی جوڑی دار جیکسن ویدرو کو 6-4، 2-6 اور 10-8 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔  

مزید : کھیل اور کھلاڑی