قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 25 مارچ سے شروع ہوگی

   قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 25 مارچ سے شروع ہوگی

  



 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے 13 ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کو الاٹ کردی ہے، یہ چیمپئن شپ 25 سے 30 مارچ تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ الاٹ کرنے کا فیصلہ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن  کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کی۔ اجلاس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر بھی مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے باؤلر حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ میں گیارہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے ہیں جن سنگلز پروفیشنل، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف،  لیڈیز،  انڈر-12، میڈیا، انٹر سکول، انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم مارچ  سے کھول دی جائے گی اورچیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے باؤلرز اپنے ناموں کا 20 مارچ سے قبل کرواسکتے ہیں۔ چیمپئن شپ 30 مارچ تک جاری رہے گی۔

 جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی