پنجاب، 131زرعی منڈیوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے: چیئر مین پامرا

پنجاب، 131زرعی منڈیوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے: چیئر مین پامرا

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبہ بھر میں 131 زرعی منڈیوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔مارکیٹ کمیٹی میں 6 کاشتکاروں،2 آڑھتیوں اور ورکرز کو نمائندگی دی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی میں خریداروں کے نمائندگان بھی شامل ہوں گے یہ بات چئیرمین پامرا نوید انور بھنڈر نے زراعت ہاؤس لاہور میں منعقدہ پنجاب مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل(پامرا) حافظ شوکت علی،اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ) وقار حسین، ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات محمد رفیق اختر سمیت دیگر ممبران وافسران نے شرکت کی۔اس موقع پر چئیرمین پامرا نوید انور بھنڈر نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں زرعی منڈیوں کو آپس میں لنک کیا جا رہا ہے۔ان ماڈل منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات مکمل انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ان منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جارہی ہے اور ناجائز تجاوزات سے پاک رکھنے کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اسکے علاوہ ان ماڈل منڈیوں میں مارکیٹ فیس کا شیڈول،کمیشن اور روزانہ کے نرخ واضح جگہوں پر آویزاں جا رہے ہیں۔ان منڈیوں میں معیاری پیکیجنگ اور وئیر ہاؤسز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ صوبہ بھر میں بند منڈیوں کو کھولا جارہا ہے تاکہ منڈیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔نئے نظام میں شفافیت کو لازم بنایا گیا ہے اور روزانہ کے آکشن کی بنیاد پر نرخ وضع کئے جارہے ہیں۔چئیرمین پامرا نوید انور بھنڈر نے کہا کہ منڈیوں کی اصلاحات سے کاشتکاروں کو آسانی ملے گی اور صارفین کو بہتر سہولیات مل سکیں گی۔

مزید : کامرس