میرپور خاص میں سیٹلائٹ اور چیسٹ پین یونٹ کی منظوری

  میرپور خاص میں سیٹلائٹ اور چیسٹ پین یونٹ کی منظوری

  



میرپورخاص(رپورٹ /فہد ملک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میرپورخاص میں امراض قلب کے سیٹلائٹ یونٹ اور چیسٹ پین یونٹ کی منظوری دے دی ہے۔ پارٹی قیادت کی ہدایت پر منظوری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دی۔پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا میرپورخاص کے عوام کے لئے ایک اور تحفہ ہے جس کے لیے ہم کوششیں کررہے تھے۔ اسپتال کے قیام سے میرپورخاص ڈویژن کے پچاس لاکھ سے زائد افراد کو امراض قلب کے علاج معالجے کی سہولت حاصل ہوگی۔ ایم پی اے ضلع میرپورخاص سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ موجودہ میرپورخاص سول اسپتال میں چیسٹ پین یونٹ قائم کیا جائے گا اور میرپورخاص میں نئے سول اسپتال کی تکمیل پر ایک مکمل این آئی سی وی ڈی سیٹلائٹ سنٹر تیار کیا جاسکتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ نے میرپور خاص ڈویژن کی عوام کا دیرینہ مسئلہ میرپورخاص میں امراض قلب کا سیٹلائٹ یونٹ اور چیسٹ پین یونٹ کے قیام کو ممکن بنا کر اپنے وعدوں کی تکمیل کی ہے۔ ہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کے مشکور ہیں۔ امراض قلب کے اسپتال کے قیام سے نہ صرف میرپورخاص، عمر کوٹ، کھپرو، جھڈو، ٹنڈو آدم، ٹنڈوالہیار سمیت ملحقہ علاقوں کے عوام مستفید ہونگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر