تشدد کا نشانہ بننے والے دولہا کی تھانے میں درخواست جمع

  تشدد کا نشانہ بننے والے دولہا کی تھانے میں درخواست جمع

  



کراچی(کرائم رپورٹر)شادی ہال میں تشدد کا نشانہ بننے والے دولہا نے تھانے میں درخواست جمع کرادی۔ نارتھ ناظم آباد میں واقعے شادی ہال میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے دولہا آصف رفیق نے نارتھ کراچی سیکٹر9 میں واقعے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میری تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی تھی جبکہ میری پہلی بیوی سے علیحدگی ہوگئی ہے اور چند دن میں انہیں طلاق کا نوٹس بھی پہنچ جائیگا جبکہ مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا مجھ پر تشدد کرنے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کروں اور اس حوالے سے تیموریہ تھانے میں بھی درخواست جمع کرادی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر