کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی ہے، مرتضیٰ بلوچ

  کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی ہے، مرتضیٰ بلوچ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں اور خصوصی ترقی غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی رکھتی ہے اور کراچی میں منعقد ہونے والی میراتھن ریس سے صوبے کے نوجوانوں میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے جذبے کو بھی تقویت ملے گی۔ یہ بات انہوں نے رنرز کلب دبئی کی چیف آپریٹنگ آفیسر میٹرینا سے اپنے دفتر میں ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں رنرز کلب کی سی ای او میٹرینا نے نومبر کے مہینے میں کراچی میں ہونیوالی بین الاقوامی میراتھن ریس سے متعلق صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کو تفصیلات دیں۔ اس موقع پر میراتھن چیمپیئن عیسیٰ کچھی، اسلم واہگیر، نعمان حسین، عرفان جاموٹ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اسپورٹس کے فروغ کے لئے نمایاں کام کر رہی ہے نومبر میں ہونیوالی میراتھن ریس میں سندھ حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر