صدر موبائل مارکیٹ میں موبائل چورگروہ سرگرم ہوگیا

  صدر موبائل مارکیٹ میں موبائل چورگروہ سرگرم ہوگیا

  



کراچی(کرائم رپورٹر)صدرکے اہم ترین موبائل مارکیٹ میں موبائل چورگروہ سرگرم ہوگیا۔موبائل مارکیٹ میں موبائل فون کی خریداری کیلئے آنیوالے دکانداروں کی بڑی تعداداس گروہ کے ہاتھوں لوٹ چکے ہیں،مگرپولیس کی جانب سے مذکورہ گروہ کیخلاف اب تک کیاکاروائی عمل میں لائی گئی،کورنگی کارہائشی صدرموبائل مارکیٹ سے اپنی دکان کیلئے موبائل فونزخریدکراپنی کھڑی گاڑی میں کاٹن رکھ کرمزید خریداری کرنے گیاتواسی دوران بااثرچورگرہ نے گاڑی کے شیشے توڑکر2کاٹن نکال لئے۔ایک چور کوعوام نے پکڑلیاجسے پولیس کے حوالے کردیاگیا،پولیس کی طرف سے کارروائی کے بجائے دکاندارکوکہایہ بڑا خطرناک گروہ ہے اورمتاثرہ دکاندارسے ایک درخواست پردستخط کروالیئے گئے۔ہم نے کاروائی نہیں کرانی ہے۔ اور گرفتار شدہ ملزم کو چھوڑ دیا،جس پرابراہیم حیدری کا دکانداراشوک کمارشخص خوف زادہ ہوکرتھانہ سے واپس چلا گیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر