کراچی میں براہ راست میئر کا انتخاب کرایا جائے،انیس قائمخانی

  کراچی میں براہ راست میئر کا انتخاب کرایا جائے،انیس قائمخانی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں براہ راست میئر کا انتخاب کرایا جائے،اگربراہ راست انتخاب ہوا تو مصطفی کمال کامیاب ہونگے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی قانون میں ترمیم ہوسکتی ہے تو سندھ اور بلوچستان میں کیوں نہیں؟۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں براہ راست میئر کا انتخاب کرایاجائے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں بھی براہ راست میئرکے انتخاب کاقانون لایاجائے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بلدیاتی نظام میں تبدیلی کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ براہ راست انتخاب ہوا تو مصطفی کمال کامیاب ہونگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر