ملک کے توانائی مسئلے کا حل سندھ کے پاس ہے، امتیاز شیخ

  ملک کے توانائی مسئلے کا حل سندھ کے پاس ہے، امتیاز شیخ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ ملک کے توانائی کے مسئلے کا حل سندھ کے پاس ہے، سندھ میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع ہیں۔انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ سرپلس انرجی کی بات کی جاتی ہے مگر سندھ میں ابھی بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے مگر پھر بھی صوبے کو گیس کی قلت کا سامنا ہے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے، یہاں کے کوئلے سے دیگر تمام وسائل کی نسبت سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تھر کے کوئلے کو استعمال میں لانے کے لئے ریلوے لائن بچھانے کا کام جاری ہے، جبکہ متبادل ذرائع سے بجلی پالیسی پر وفاقی حکومت سے مشاورت کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کی پالیسی پر سندھ کے تحفظات ہیں، پالیسی کے نفاذ سے قبل سندھ کے تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر