سالانہ محفلِ سخن بیادِ پروفیسر سلیم الزماں صدیقی کا انعقاد

سالانہ محفلِ سخن بیادِ پروفیسر سلیم الزماں صدیقی کا انعقاد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی کے زیراہتمام سالانہ مشاعرہ بیادِ پروفیسر سلیم الزماں صدیقی بعنوان "قلم برائے سائینس" منعقد کیا جارہا ہے۔ "قلم برائے سائنس" سے ہمارا مقصد ہے کہ اردو زبان میں سائینس کی عظیم کتابوں کا ترجمہ کیا جائے، اہلِ قلم سائینسی موضوعات پر اردو میں نثر و نظم لکھیں تاکہ قوم میں جدید سائینس کی اہمیت کا شعور پیدا ہو اور قومی زبان نئے علوم کی ترجمان بن جائے۔ یہ علمی وادبی سرگرمی دراصل بین الاقوامی مرکز کے تحت فروغِ علم و ادبیات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر