نیب لکی مروت کے سابق کونسلروں کی کرپشن کیخلاف کارروائی کرے، ملک ریاض خان

نیب لکی مروت کے سابق کونسلروں کی کرپشن کیخلاف کارروائی کرے، ملک ریاض خان

  



سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان) ایم آر کے گروپ کے سربراہ ملک ریاض خان نے قومی احتساب بیوروسے مطالبہ کیاہے کہ ضلع لکی مروت کے سابق بلدیاتی نمائندوں کی مبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری شروع کی جائے اورملوث افرادکوواقعی سزادی جائے کیونکہ پچھلے چار سال میں لکی مروت کے بلدیاتی نمائندوں کو ملنے والی بھاری بھرفنڈزعوام کے فلاح و بہبود پر خرچ نہیں وزیراعظم عمران خان قوم کی آخری امید تھی تاہم وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکاہے۔ان خیا لات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیہاں میڈیا سنٹرنورنگ کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ سابق حکومت نے عوام کے مسائل ان کے گھروں کے نزدیک حل کرانے کے لئے بلدیاتی انتخابات کاانعقادکیاگیااورعوام کے فلاح و بہبود کے لئیاس بلدیاتی نمائندوں کو بھاری بھرخطیرفنڈزدیدی تاہم دیہی علاقوں کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات گھروں کے نزدیک میسر ہوگی تاہم اس کے باوجودضلع لکی مروت نے علاقوں کے خوشحالی کے لئے ایک منصوبہ شروع نہ کیا جوکہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ لکی مروت کے عوام کے شہری آج استفسارکررہے ہیں کہ اخبارات میں کروڑوروپے کے منصوبوں کے ٹینڈرکے باوجودعملی طورپرکچھ نہیں ہے جس سے معلوم ہوا کہ بلدیاتی نمائندوں نے عوام کے لئے منظور کردہ فنڈ ذاتی مفادات پر استعمال ہوئیانہوں نے نیب کے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ لکی مروت کے بلدیاتی نمائندوں کو مبینہ طور پر کرپشن کے خلاف انکوائری کرکے ملوث افراد کوقرارسزادی جائے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے سیاسی لوگ انتخابات میں عوام سے نظرئیے کے نام پرووٹ لیتے ہیں تاہم بعدمیں وہی لوگ نہ عوام کے مسائل حل کرتے ہیں اورنہ ان میں دلچسپی رکھتے ہیں اس لئے آج تحصیل نورنگ سمیت ضلع لکی مروت کے عوام مسائل کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان قوم کی آخری امید تھی تاہم وہ بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکاہے کیونکہ ملک میں جاری بے تحاشہ مہنگائی نے عوام کاجینامحال کردیاعوام نہ صرف وفاقہ کشی پرمجبورہیں بلکہ کراچی سے لیکرخیبرتک ہر مکتبہ فکر کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر