تخت بھائی،امن وامان کے حوالے سے ڈی پی او کے زیر صدارت اجلاس

    تخت بھائی،امن وامان کے حوالے سے ڈی پی او کے زیر صدارت اجلاس

  



تحت بھائی ( تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان کی سربراہی میں ڈی پی اوآفس کانفرنس ہال میں پولیس کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ مجرمان اشتہاری، سُودی کاروبار، منشیات ڈیلروں خصوصا آئس کا کاروبار کرنیوالوں، لینڈ مافیا،ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات،سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلدپایہء تکمیل تک پہنچایا جائے۔ڈی پی او سجادخان تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس کانفرنس ہال میں امن و امان اور پولیس کی استدادکار کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس پی آپریشن مشتاق احمدسمیت سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او سجاد خان نے اجلاس کے دوران سرکلز سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران انہوں نے پولیس افسران کو مجرمان اشتہاری،سُودی کاروبار، منشیات ڈیلروں خصوصا آئس کا کاروبار کرنیوالوں، لینڈ مافیا،ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصرکے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب افسران/ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی جبکہ اپنی فرائض منصبی جانفشانی اور احسن طریقے سے سرانجام دینے پر ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر