پنجاب بھر کی نجی جامعات کا اجلاس، ایسوسی ایشن باڈی کا قیام

پنجاب بھر کی نجی جامعات کا اجلاس، ایسوسی ایشن باڈی کا قیام

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر کی نجی جا معا ت کا اہم اجلاس یونیورسٹی آف لاہور آف رائے ونڈ روڈ منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کی پرائیویٹ یونیورسٹیز کے مالکان اور اعلیٰ انتظامی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلا س میں حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں پر اظہار تشویش کر تے ہوئے قرار دیا گیا کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اختیار کی گئی سرکا ری سوچ میں مثبت و تعمیری تبدیلی کی فوری ضرورت ہے۔ اجلا س کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اعلیٰ تعلیم کے معاملہ میں منفی حکومتی پالیسیاں جا ری رہیں تو نجی یونیورسٹیوں کو تا لے لگ جائیں گے، اس سے لاکھوں طالب علموں اور ہزاروں اساتذہ کا مستقبل تا ریک ہو جائے گا۔ نجی شعبے میں کام کر نے والی جامعات کے مالکان اور اعلیٰ تنظیمی عہد یداران کے اجلاس میں نجی جامعات کی ایسو سی ایشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ معروف ما ہر تعلیم ڈاکٹر پروفیسر چوہدری عبدالرحمان کو ایسو سی ایشن کا صدر اور میاں عمران مسعود کو سپو کس پر سن (تر جمان) منتخب کیا گیا۔ ایسو سی ایشن کا نصب العین وطن عزیز کو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں عالمی سطح پر قا ئد انہ کر دار کیلئے تیار کر نا قرار دیا گیا۔ ایسو سی ایشن کے بنیا دی چارٹر میں درج ذیل نکات پر اتفاق کیا گیا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصو ل کو طلباء و طالبات کی آسان دسترس میں لانے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائیں، اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی حکمت عملی تر تیب دی جائے، اعلیٰ تعلیمی نظام میں موجود بے قا عدگیوں کو ختم کر نے کا لائحہ عمل تر تیب دیا جائے، حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں کی اصلاح کیلئے نتیجہ خیز کو ششوں کو برو ئے لایا جائے، نجی تعلیمی شعبے میں اربوں روپے کی سر مایہ کا ری کر نے والے مالکان کے جا ئز مطالبات کو کسی تا خیر کے بغیر تسلیم کیا جائے۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ نجی جامعات کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو بہت جلد حکومتی ذمہ داران کے سامنے رکھا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء نے امیدظاہر کی کہ حکو متی سطح پر تشکیل دی جانے والی تعلیمی پا لیسیوں و تر جیحات میں نجی جامعات سے مشاورت کی جائے گی اور حکومتی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے نجی شعبے کی خدمات کو تسلیم کیا جائے گا۔

نجی جامعات اجلاس

مزید : پشاورصفحہ آخر