اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ موسم خان کنڈی کے والد وفات پاگئے

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ موسم خان کنڈی کے والد وفات پاگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)ٌ لکی مروت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی موسم خان کنڈی کے والد بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ گذشتہ روزاُن کے آبائی گاؤں شاہ عالم آباد ضلع ٹانک میں ادا کی گئی جس میں سرکاری محکموں کے سربراہان سمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی،دریں اثناء ضلع لکی مروت کے صحافی برادری اورمختلف مکتبہ فکرکے لوگوں نے اے ڈی بلدیات موسم خان کنڈی کے والدکی وفات پرشدیدرنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اورپسماندگان کوصبروجمیل کی توفیق عطافرمائے،واضح رہے کہ مرحوم کی رسم قل کل بروزجمعہ شریف اداکی جائے گی۔