تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان نہیں ہونی چاہئے،عبدالحسیب
بنوں ( بیورورپورٹ)جب تک معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی نہ ہوتب تک وہ ملک ترقی تو درکنار پیچھے چلا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب نے لکی یونیورسٹی لکیمروت کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان کبھی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ جب تک تعلیمی میدان میں ہم آگے نہ جائے تب تک ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ کو محدود وسائل کے باوجودبہترین کارکردگی دکھانے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے ہی اس کی خدمت کرنی ہے اس لئے وسائل کی کمی کے باوجود اس کی ترقی میں حصہ ڈالنے والے قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف حصے دیکھے اور ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتاراور معیار پر کڑی نظر رکھے اور کسی کو بھی اس ضمن رعائیت نہیں دینی چاہیے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت کا دورہ کیا اور ہسپتال میں صفائی کی صورتِ حال اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بارے تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کوکہا کہ لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے کیونکہ ہمارے مذہب میں بھی صفائی کو نصف ایما ن کہا گیا ہے اس لئے صفائی کو اولیت دے کر لوگوں کی خدمت کریں اور ملک و قوم کے غریب لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کر دار ادا کر یں۔