رواں سال صوبے میں شجرکاری مہم کی کامیابی باگز یر: اشتیاق ارمڑ

رواں سال صوبے میں شجرکاری مہم کی کامیابی باگز یر: اشتیاق ارمڑ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے محکمہ جنگلات کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کے رواں سال صوبہ میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ نہ صرف لوگوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آسکے بلکے معیشت بھی مستحکم ہو سکے یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی اس موقع پر چیف کنزرویٹر ایبٹ آباد ریجن ٹو ہزارہ اظہر علی، چیف کنزرویٹر ملا کنڈ ریجن تھری نیازعلی اور دیگر فارسٹ آفیسر ز بھی موجود تھے اجلاس میں صوبائی وزیر کو شجر کاری مہم میں عوام و خواص، سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں کو پودا جات کی تقسیم انتظامات اور بہتر منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت جنگلات کے فروغ کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے لہذا جنگلات کے پھیلاؤ کے لیے ضروری ہے کہ عوام الناس اور تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے شجرکاری کو اپنا شعار بنائیں اور تمام بنجر اراضی کو درختوں سے آباد کر آئے کیونکہ جنگلات قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں۔ جن کے فروغ کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ اور دیکھ بال بھی نہایت ضروری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر