کرونا وائرس سے سی پیک کی تعمیر متاثر نہیں ہو گی، چینی سکالر

کرونا وائرس سے سی پیک کی تعمیر متاثر نہیں ہو گی، چینی سکالر

  



بیجنگ(آئی این پی) چینی سکالر پروفیسر چینگ ژینگ نے کہا کہ چینی حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ وبا کو سی پیک کے منصوبوں پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے،چین اس مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا شکر گذار ہے،پاکستان کا تعاون پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چینی قوم وبا کیخلاف پوری قوم متحد ہے، چین جلد ہی اس وبا پر قابو پا لے گا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر پرو ایپ نے پروفیسر چینگ کے حوالے سے بتایاہے کہ چینی حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ وبا کو سی پیک کے منصوبوں پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے۔چین اس مشکل وقت میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پاکستانی قوم کی بھرپور حمایت کا شکر گذار ہے۔پاکستان کا تعاون پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چین اس وبا کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے۔ طبی کارکن اگلے محاذ پر لڑ رہے ہیں۔ پوری قوم متحد ہو کر وبائی مرض کے خلاف جنگ سے نبرد آزما ہے۔

چینی سکالر

مزید : پشاورصفحہ آخر