جھوٹے نوٹسز بھیج کر بلاول بھٹو کو خاموش نہیں کروایا جا سکتا،مرتضیٰ وہاب

      جھوٹے نوٹسز بھیج کر بلاول بھٹو کو خاموش نہیں کروایا جا سکتا،مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سلیکٹیڈ حکومت جان لے بلاول بھٹو زرداری کا تعلق شہید گھرانے سے ہے وہ نیب کے بے بنیاد نوٹسز سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ بلاول بھٹو آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے اور لغو نوٹسز بھیج کر بلاول بھٹو زرداری کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا یہ نااہل حکمرانوں کی بھول ہے یوٹرن حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے۔پچھلے 18 ماہ میں پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے معیشت کی تنزلی ہوئی ہے معیشت میں بگاڑ آیا ہے معاشی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایسی صورتحال میں ریلیف پیکیج لایا گیا یہ ایسی منفرد حکومت ہے جو کہتی کچھ اور کرتی کچھ اور ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے حکومت پاکستان کے عوام کا استحصال کررہی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وعدہ کرکے یوٹرن لے لیتی ہے بلاول بھٹو نے مارچ میں مارچ کا اعلان کیا تو ایک بار پھر نیب کا نوٹس آگیا ہے۔بلاول بھٹو نے 2018 میں پہلی دفعہ پبلک آفس ہولڈ کیئے بلاول پاکستان کے محبوب نمائندے اور عوام کا مقدمہ اٹھانے جارہے ہیں، وفاقی حکومت اس بات پر بلاول سے نالاں ہے۔بلاول بھٹو فیصلہ کرچکے ہیں اس حکومت سے عوام کو نجات دلائی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی جماعت اور اپنی پالیسیز پر چلتی ہے ہم مولانا صاحب کی جدوجہد کو بھی ویلکم کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب