بنوں میں خاتون سمیت 2 افراد کی خودکشی

    بنوں میں خاتون سمیت 2 افراد کی خودکشی

  



بنوں ( بیوورپورٹ) بنوں میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2 افراد نے خودکشی کرلی تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع کوٹکہ قلندرشاہ داخلی بسیہ خیل میں 37 سالہ رفیع اللہ ولد غلام خان نے گیس کی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرکے خودکشی کرلی تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع سیدگئی حال دومنزہ ممند خیل میں 21 سالہ عمرزادہ بی بی بیوہ نظیر گل نے گزشتہ روز شوہر قتل ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی پولیس نے دونوں واقعات کا الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر