پشاور سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پشاور سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  



پشاور(کرائم رپورٹر)انسداد منشیات مہم میں ایکسائزاینٹیلیجنس بیورو نے مپندرہ کلومنشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے پندرہ کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو سید نوید جمال کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر کار سوزوکی vxr نمبر LEC 6338 میں چرس جمرود سے براستہ یونیورسٹی روڈ پشاور، پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔جس پر نوید جمال نے اینٹیلیجنس بیورو چھ کے انچارج لال گل خان اور ایڈیشنل انچارج محمد شکیل خان بمعہ دیگر سکواڈ نفری کو الرٹ کیا، مذکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے فیز تھری چوک یونیورسٹی روڈ کے قریب دوران ناکہ بندی مذکورہ گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر 15000 گرام (15 کلو) چرس برآمدکر لی جبکہ ملزم عزت ولد ولایت سکنہ افغانستان موجودہ پتہ کوہاٹ روڈ کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے خیبر پختونخوا ایکسائز انسداد منشیات قانون 2019کی دفعہ 9d کے تحت تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن میں مقدمہ درج کرادیا گیا، سید ظفر علی شاہ سیکرٹری ایکسائز، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اورعسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی انسداد منشیات مہم میں حالیہ کامیاب کاروائی کو سراہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر