سرائے نورنگ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،متعدد کو جرمانے

  سرائے نورنگ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،متعدد کو جرمانے

  



  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)مقامی انتظامیہ نے نورنگ بازارمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعددریڑی بانوں کے دوڑیں لگوادیں جبکہ دیگرکوجرمانہ کردیاآپریشن کی قیادت ٹی ایم اونورنگ ربنوازنے کی جبکہ اس موقع پرتحصیلدارنورنگ شفیع اللہ اورنایئب تحصیلدارپیرمطیع اللہ شاہ ودیگرموجودتھے کسی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری موقع پرموجودتھی مقامی انتظامیہ نے نورنگ بازارمیں دونوں اطراف سڑک کنارے بیٹھے ریڑی بانوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے شہری ادارے کے اہلکاروں نے سرکاری املاک میں کاروبارکرنے والوں کے خلاف آپریشن کیاجبکہ دکانداروں جرمانہ کردیا۔ٹی ایم اونورنگ ربنوازخان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے تاجربرادری اورریڑی بانوں کومتنبہ کیاکہ سڑک کنارے کاروبارکرنے سے گریزکریں کیونکہ ان سے بازارمیں پیدل چلنے والے شہریوں کومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے صرف یہی نہیں بلکہ بازارکی خوبصورتی بھی متاثرہورہی تھی اس لئے تاجربرادری کوچاہئے کہ اپنے حدودمیں رہ کرکاروبارکریں تاکہ شہریوں کومشکلات کاسامنانہ ہواورغفلت برتنے والے تاجروں اورریڑی بانوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر