اللہ کریم نے ہر انسان کو مذہب اختیار کرنے کا حق عطاء فرمایا،عبدالقدیر اعوان

  اللہ کریم نے ہر انسان کو مذہب اختیار کرنے کا حق عطاء فرمایا،عبدالقدیر ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ للہ کریم نے ہر انسان کو زندہ رہنے اور مذہب اختیار کرنے کا حق عطا فرمایا ہے کوئی کسی کی جان نہیں لے سکتا ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے مسلمان کہیں سے بھی ہو، رنگ و نسل الگ الگ ہونے کے باوجود ہم سب کلمہ کی تسبیح میں پروئے ہوئے ہیں جبکہ اللہ کا احسان ہے کہ دنیا کے ہر علاقے میں مساجد موجود ہیں علماء موجود ہیں جو سبب ہیں اللہ کے دین کو لوگوں تک پہنچانے کا سیکھانے کا اور سمجھانے کا۔انہوں نے کہا کہ انسانی مزاج ایک جیسا نہیں رہتا اسے دستک کی ضرورت ہوتی ہے۔نماز ایک دن میں پانچ بار ایسی دستک ہے جو بے حیائی اور برائی سے روک دیتی ہے۔اس کے اثرات قلب اور روح تک پہنچتے ہیں۔اس کی ادائیگی رضائے باری تعالی انداز کا پہلو وہ جو نبی کریم ﷺ نے اختیار فرمایا اور اجماع امہ کے تحت ہم تک پہنچا۔اللہ کریم ایسی کیفیت عطا فرمائیں کہ بندہ یہ سمجھے کہ میں ہر لمحہ اللہ کے روبرو ہوں۔کائنات اتفاقاً نہیں ہے ہر شئے طے شدہ نظام کے تحت چل رہی ہے۔کیفیات قلبی اگر نصیب ہو جائیں تو مزید قرآن وسنت کے مطابق زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہیں کسی بھی نیک عمل کی قبولیت کا معیار یہ ہے کہ اس سے مزید نیکی نصیب ہوتی ہے۔اسی دنیا میں رہنا ہے لیکن آخرت کو دیکھتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں۔یہی اسباب اختیار کرنے ہیں دنیا کے سارے کام کرنے ہیں لیکن اسلام کے مطابق اس سے باہر نہیں۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر