سونا، ڈالر سستا، سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ایک کھرب 20ارب روپے کا فائدہ

  سونا، ڈالر سستا، سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ایک کھرب 20ارب روپے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی تیزی کا رجحان رہا جسکے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 816پوائنٹس کے اضافے سے 40531پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ 72.37 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 19ارب97کروڑ11لاکھ وپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 11.63فی صدزائدرہا۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کی فی اونس قیمت میں 4ڈالر کی کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت100ورپے کم ہوکر90350روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.38روپے اور قیمت فروخت154.48روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے154.20روپے اور قیمت فروخت 154.50روپے ہوگئی۔
سٹاک ایکسچینج