آرمی پبلک سکول شہداء بچوں کے والدین کا مظاہرہ

  آرمی پبلک سکول شہداء بچوں کے والدین کا مظاہرہ

  



 پشاور(سٹی رپورٹر)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے والدین نے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہہر کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی وضاحت دی جائے کیسے ایک مطلوب دہشت گرد فرار ہوا جو پاکستانیوں اور اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکا ہے جو اے پی ایس کے شہید بچوں کے خون کیساتھ نا انصافی ہے۔والدین نے شہید بچوں کے تصویریں اور پلے کارڈ ز ہاتھوں اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت اے پی سکول میں شہید ہونیوالے بچوں کے والدین نے کی۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ آج تک اے پی ایس واقع جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی جبکہ ابھی اے پی ایس سانحہ میں ملوث احسان اللہ احسان کا حکومتی تحویل سے فرار ہونا حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید بچوں کے خون کی لاج رکھی جائے اور والدین کو بتایا جائے کہ احسان اللہ احسان کیسے فرار ہوا جبکہ وہ جہاں بھی ہو اسکو واپس لایا جائے اور اسکے فرار میں جو بھی ملوث ہو اسکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر اسلام آباد میں دھرنا دینے سمیت جی ایچ کیو کے سامنے بھی احتجاج کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر